حامد میر حملہ کیس، جوڈیشل کمیشن آج پھر سماعت کرے گا

Judicial Commission

Judicial Commission

کراچی (جیوڈیسک) معروف صحافی سینئر اینکر حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کمیشن کاآج دوسرا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گا۔ جسٹس انور ظہیر کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل 3 رکنی کمیشن کے پہلے اجلاس میں آئی جی سندھ اقبال محمود نے حامد میر پر حملے کے مقام اور واقعے کی تفصیلات پیش کیں۔

کمیشن کے روبرو ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی سمیت دیگراعلیٰ حکام نے بھی رپورٹیں پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے کارروائی کی میڈیا کوریج کی اجازت نہ دینے کے حکم کے ساتھ اداروں کے افسران کو سماعت سے متعلق کسی قسم کے بیانات نہ دینے کابھی پابند کیا۔ سپریم کورٹ کے روسٹر کے مطابق حامد میر پرحملے کاتحقیقاتی کمیشن 28 اپریل سے 2 مئی تک سماعت جاری رکھے گا۔