حامد میر پر حملہ ISI کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ شکیل راجپوت
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: پاک جرنلسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹر) پجوا کے بانی وصدر شکیل راجپوت ،سینئر نائب صدر محمد الیاس چشتی ،جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ کھاوڑ ،ذوالفقار بھٹو،عدنان خان ،حفیظ الرحمن بھٹی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ حامد میر پر حملہ درحقیقت ملک کے مایہ ناز ادارے آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور اسکا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ حملے کے فوری بعد آئی ایس آئی پر الزامات لگانے شروع کردیئے گئے ۔پجوا کے صدر شکیل راجپوت نے کہا کہ ہم پجوا کی جانب سے کسی بھی صحافی پر حملے کی بھر پور اور شدید مذمت کرتے ہیں مگر ہم ساتھ ہی پاک فوج یا آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اپنے ملک کے قومی اداروں کو بدنام کرنا وطن دشمنی پر مبنی ہے ۔حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے لیکن اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ملک میں جو بھی ہو اسکی ذمہ دار سیکورٹی ایجنسیوںاورآئی ایس آئی پر ڈال دی جاتی ہیں۔حالانکہ حامد میر کے طالبان سے بھی روابط تھے ،انہوں نے امریکی بمباری کے دوران طالبان کی مرضی سے اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا تھا۔ عام طور پر یہ رواج بنا لیا گیا ہے کہ کہیں کوئی کتا بھی مر جائے تو سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com