راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمید گل نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے، جبکہ حامد میر کے واقعے کو جس طرح اچھالا گیا اس کا طریقہ غلط تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہصحافی قیمتی سرمایہ ہیں، میڈیا کی عزت کرتا ہوں، حامد میرنہایت دلیراور بہادر صحافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج، آئی ایس آئی نے ایسا تاریخی کردار ادا کیاجس پر آنے والی نسل کو بھی فخر ہو گا، فوج نے اپنا کردار ادا کیا مگر کچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئیں، ہمارے کچھ افسران نے کچھ ایسے کام کئے جو نہیں کرنا چاہیے تھے، تاہم میری ذاتی رائے ہے کہ پرویز مشرف کو غدار نہیں کہنا چاہیے، ان کے مقدمے کامنصفانہ ٹرائل ہونا چاہئے۔
سابق آئی ایس آئی چیف نے آمنہ مسعود جنجوعہ کے ساتھ پیش آنے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ آمنہ مسعود کیساتھ ہیں۔ حمید گل نے کہا کہ وہ جیو کی بندش کے بھی خلاف ہیں۔