حامد میر حملہ، تحقیقات کیلئے قائم کمیشن آج بھی کارروائی کرے گا

Supreme Court, Karachi Registry

Supreme Court, Karachi Registry

کراچی (جیوڈیسک) صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن نے دوبارہ کاروائی شروع کردی ہے، تحقیقاتی کمیٹی آج کمیشن کو اب تک کی کارروائی سے آگاہ کرے گی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل انکوائری کمیشن نے گزشتہ روز کارروائی کی۔

انکوائری کمیشن نے پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق حامد میر کمیشن نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز ، سیکریٹری داخلہ اور ڈائیریکٹر انٹیلی جنس بیورو کو نوٹسز جاری کیے ہیں، آج کمیشن کے روبرو تحقیقاتی ٹیم بھی اب تک ہونے والی پیش رفت سے ممبران کو آگاہ کرے گی۔

حامد میر پر قاتلانہ حملے سے متعلق کارروائی بند کمرے میں ہورہی ہے،کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ حامد میر انکوائری کمیشن کے روبرو حقائق بیان کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ حامد میر انکوائری کمیشن اپنی کاروائی 16 مئی تک جاری رکھے گا۔