کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انیٹروگریشن ٹیم تشکیل دے دی ،ٹیم آج سے کام شروع کردے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے حامدمیر پر حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم میں قانون نافذ کرنے والے 7 اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، رینجرزایف ایس ونگ، پولیس اور سی آئی ڈی کے نمائندے شامل ہیں، جوائنٹ انیٹروگیشن ٹیم آج سے اپنا کام شروع کردے گی، جوائنٹ انیٹروگیشن ٹیم کیس سے متعلق کسی بھی کردارسے تفتیش کرسکے گی۔