اسلام آباد (جیوڈیسک) حامد میر پر حملے کی انکوائری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 مئی کو سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلیے سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حامد میر پر حملے کے واقعہ سے متعلق بیان یا دستاویزی شواہد پیش کرنے کے لیے کوئی بھی کمیشن کے سامنے پیش ہو سکتا ہے۔