حامد میر پر ہونے والا حملہ دہشت گردوں کی شرمناک حرکت ہے:فرحان سعید بھٹی

گوجرانوالہ: حامد میر پر ہونے والا حملہ دہشت گردوں کی شرمناک حرکت ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ شر پسند پاکستان میں قائم ہوتا امن دیکھ کر پریشان ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

ایسی بذدلانہ حرکات پاکستانیوں کے حوصلہ بلند کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما فرحان سعید بھٹی نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان مذاکرات درست سمت گامزن ہیں اور شر پسند عناصر اس عمل کو نقصان پہنچانے اور دونوں فریقین کے درمیان بد گمانیاں پیدا کرنے کیلئے اس قسم کی بذدلانہ کاروائیاں کرتے ہیں۔

پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ دہشت گرد عناصر سے نپٹنا جانتے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف محب وطن عوامی لیڈر ہیںاور وہ پاکستان کو بہت جلد سے دہشت گردی ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کو مثبت سائن قرار دیا۔