حامد میر پہ حملہ میڈیا پہ حملہ تصور کرتے ہیں حکومت ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے
Posted on April 23, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: راجوانی اتحاد کے سربراہ امیر علی سورٹھ ویر نے کہا کہ حامد میر پہ حملہ میڈیا پہ حملہ تصور کرتے ہیں حکومت ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے تاکہ اس طرح کے معاملات کو کنٹرول کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ اسطرح کی حرکات سے ملک و ملت کو نقصان پہنچتا ہے جس کا ازالہ بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ عوام اپنے آپکو غیرمحفوظ سمجھنے لگیں اس کا نقصان یہ ہو گا کہ پورا ملک مایوسی کی سمت بڑھے گا اس کے تدارک کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ حکومت فوری طور پہ قانون کی بالادستی کرے اور پورے پاکستان میں قانون و آئین کا نفاذ کروائے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اس ہی صورت میں ختم ہو سکتی ہے جب کہ پورے ملک میں امن و امان ہو۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com