کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج حامد میر کا ڈاکٹرز ہر دو گھنٹے بعد معائنہ کررہے ہیں اور درد کی شدت میں کمی کیلئے انہیں مسلسل دوائیں دی جارہی ہیں ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حامد میر کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔
تاہم زخموں کے باعث انہیں بات کرنے میں تکلیف کاسامنا ہے ، ڈاکٹروں نے تین دن تک حامد میر سے ملاقات پر پابندی عائد کی ہے، حامد میر کو باقاعدگی سے درد کی شدت کم کرنے والی دوائیں دی جارہی ہیں ، گذشتہ روز حامد میر کو سہارا دے کر کھڑا کیا گیا اور انہوں نے چلنے کی بھی کوشش کی۔