اسلام آباد (جیوڈیسک) حامد میر کے بھائی عامر میر نے تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، عامر میر کو سخت حفاظت میں سپریم کورٹ لایا گیا۔ حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے قائم انکوائری کمیشن کے سامنے حامد میر کے بھائی عامر میر نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
عامر میر کو سخت حفاظت میں سپریم کورٹ لایا گیا۔ گزشتہ روز سیکریٹری داخلہ سندھ ، آئی جی پولیس ، ڈی جی رینجرز ، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی ، ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ نے حملے کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں جبکہ آئی جی سندھ نے جیو فینسگ ، سی سی ٹی وی کیمرے اور ابتک کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔