حامد رضا کا طارق محبوب صدیقی کی جیل میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

Sunni Ittehad Council Pakistan

Sunni Ittehad Council Pakistan

کراچی : سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما طارق محبوب صدیقی کی جیل میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل طارق محبوب کی اچانک وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ تمام کانفرنس ، سیمینارز اور تنظیمی سر گرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف بولنے والی سب سے بڑی آواز کو ختم کر دیا گیا ہے۔ رینجرز کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ محب وطن قوتیں یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہیں کہ کیاسیکیورٹی فورسز کی حمایت کرنا جرم ہے؟ موجودہ حکومت سازش کے تحت پر امن اور محب وطن قوتوں کو افواج پاکستان کے خلاف کر رہی ہے۔

طارق محبوب کو ما و رائے عدالت قتل کر دیا گیا ہے۔طارق محبوب صدیقی دل کے مریض تھے اور جیل حکام نے انہیں ادویات نہیں دیں ۔طارق محبوب کی شہادت ریاستی جبر و بربریت کی کھلی نشانی ہے۔طارق محبوب کی شہادت نے کراچی آپریشن کو داغدار کر دیا ہے۔رینجرز کے ترجمان غلط بیانی کررہے ہیں اگر وہ کسی کریمینل سرگرمی میں ملوث تھے تورینجرز نے ان کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیوں نہیں کیا ؟۔ طارق محبوب کے خلاف کوئی کریمینیل ریکارڈ موجود نہیں۔