ہملٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کیلئے 116 رنز درکار

Hamilton Test

Hamilton Test

ہملٹن (جیوڈیسک) ملٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنا لیے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لیے اسے مزید ایک سو سولہ رنز درکار ہیں، ہملٹن ٹیسٹ میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 156 رنز کے ساتھ تیسرے دن کا کھیل شروع کیا، میزبان ٹیم 349 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ روز ٹیلر 131 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

ولیمسن نے اٹھاون رنز بنائے، مہمان ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں کیوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

میزبان کیویز نے 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز شروع کی تو دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے چھ رنز سکور کر لیے۔