کراچی(جیوڈیسک)حمزہ قتل کیس کے ملزم شعیب کو پولیس ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آج ضلع جنوبی کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈیفنس کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان حمزہ کے قتل کے ملزم شعیب کو عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے گیا تھا۔
ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ملزم شعیب کو آج ضلع جنوبی کی عدالت میں جج قار سومرو کے روبرو پیش کیا جائے گا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مقتول حمزہ پر فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ تاحال مفرور ہے۔