حمزہ قتل کیس میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں6مئی تک توسیع

Hamza Murder Case

Hamza Murder Case

کراچی(جیوڈیسک)کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ نے حمزہ قتل کیس میں ملوث ملزما ن کے جسمانی ریمانڈ میں چھ مئی تک توسیع کردی۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے حمزہ قتل کیس کے ملزمان شعیب اور مشتاق کے جسمانی ریمانڈ میں چھ مئی تک توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم شعیب کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا موکل بخار میں مبتلا ہے۔

اس کا میڈیکل چیک آپ کرایا جائے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شعیب او لیول کا طالب علم ہے اس کے امتحانات ہورہے ہیں اس کا ریمانڈ نہ دیا جائے۔دوسری جانب سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول حمزہ کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری اور عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔

تفتیشی افسر نے گارڈ کی گرفتاری کے حوالے سے من گھڑت خبریں میڈیا کو دیں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حمزہ کے قتل میں لڑکی کا کردار ضرور ہے لیکن چھیڑ چھاڑ کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔شفاف تحقیقات کی جائیں تو قتل کی وجوہات کا پتہ چل سکتا ہے اور قتل میں ملوث اصل ملزم شعیب کے گارڈ کو گرفتار کیا جائے۔