گجرات (جیوڈیسک) حمزہ شہباز ایم پی اے حاجی عمران ظفر، سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین، ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہدی، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، ایم پی اے میجر (ر) معین نوازاور ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ نے وفد کے ہمراہ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایم این اے میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی، اور ان سے گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی سی او گجرات نے حمزہ شہباز کو گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ حمزہ شہباز شریف نے گجرات میں ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کروانے کا حکم دیا، وفد کی دعوت پر جلد گجرات کی دورے کی یقین دہائی کروائی۔