ہاتھ کی کونسی دو انگلیاں آپ کی شخصیت کا راز بتاتی ہیں؟

Hands Fingers

Hands Fingers

امریکا : آپ نے ہاتھ کی لکیروں کا تعلق قسمت سے تو سنا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ہاتھ کی ان دو انگلیوں سے متعلق کچھ ایسے راز بتانے جا رہے ہیں جن کا تعلق مرد و خواتین کی شخصیت سے ہے۔

مطالعات سے ثابت ہے کہ رِنگ فنگر (ہاتھ کی تیسری انگلی)کی لمبائی کا انحصار ٹیسٹو سٹیرون پر منحصر ہوتا ہے اس ہارمون کا براہ راست اثر انسان کی شخصیت پر پڑتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں آپ کی رِنگ فنگر اور انڈیکس فنگر آپ کی شخصیت سے متعلق کیا کہتی ہیں۔

ہاتھ کی تیسری انگلی (رنگ فنگر) بڑی اور شہادت کی انگلی چھوٹی رکھنے والے افراد کی شخصیت متاثر کن ، جادوئی اور خاصی دلکش ہوتی ہے۔

ایسے افراد گفتگو میں مہارت رکھتے ہیں اور جلد ہی محفل کی توجہ اپنے جانب مبذول کرلیتے ہیں، ایسے افراد خطرات مول لینے سے نہیں گھبراتے، بعض اوقات منصوبے تکمیل کو نہ بھی پہنچ جائیں تو یہ دلبرداشتہ ہونے کے بجائےدوسرا راستہ اختیار کرلیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایسے افراد اعلیٰ مقاصد رکھتے ہیں، اکثر اوقات ایسے افراد کو جارحانہ بھی کہا جاتا ہے۔

جن افراد کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے بڑی ہو تو ایسے افراد بااعتماد اور بہترین لیڈر ہوتے ہیں، ان کی شخصیت پرسکون اور ٹھنڈے مزاج کی حامل ہوتی ہے، ایسے افراد پہلا قدم ہی نہیں اٹھاتے بلکہ منزل کے حصول تک ان مقاصد پر قدم جمائے رکھتے ہیں ۔

ایسے افراد تجزیاتی ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حاصل اور وصول کا اندازہ لگالیتے ہیں۔

جن افراد کی شہادت کی انگلی ان کی تیسری انگلی کے برابر ہو تو ایسے افراد بے حد خیال رکھنے والے، متوازن، پر امن اور محنت سے کامیاب ہونے والوں میں شامل ہوتے ہیں۔

ایسے افراد اچھے دوست اور دوسروں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں، ہر کام چاہے وہ دوستی ہو، کاروبار ہو یا تعلقات, ان پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

ایسے افراد تنازعات اور خطرات سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور غیر یقینی صورتحال ایسے افراد کو غیر مطمئن بنائے رکھتی ہے،جبکہ یہ لوگ منفی حالات میں بھی مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔