پھانسی کے مزید 2 مجرم سزائے موت پر عمل کے لئے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد منتقل

Hanging

Hanging

فیصل آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں سزایافتہ مزید 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے انہیں سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مشتاق احمد اور نوازش علی کو ہفتے کی صبح سینٹرل جیل فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ جیل لایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ دونوں قیدیوں کو جیل کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کے رشتے داروں کو آخری ملاقات کے لئے اطلاع کردی گئی ہے۔ دونوں کی سزاؤں پر آئندہ 24 گھنٹوں میں عمل درآمد کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد کا تعلق کراچی جبکہ نوازش علی کا تعلق چکوال سے ہے دونوں افراد کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔