پھانسی صرف طالبان اور دہشتگردوں کا حصہ ہے، ممتاز قادری کا نہیں۔ عزیر ہزاروی

karachi

karachi

کراچی : انجمن طلباء اسلام ضلع وسطی کے زیر اہتمام گلبرگ ٹاؤن میں مقامی اسکول کے سیمینار ہال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری محمد عزیر ہزاروی نے کہا کہ پھانسی صرف طالبان اور دہشتگردوں کا حصہ ہے کیونکہ عصر حاضر طالبان اور دہشتگرد خوارج ہیں اور رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ تم جہاں خوارج کو پاؤ قتل کردو۔

مگر ملک ممتار حسین قادری کوئی دہشتگرد نہیں بلکہ وہ تو عاشق رسول ہے اور اس نے ایک گستا خ رسول کو واصل با جہنم کیا تھا ۔ان کو پھانسی دینا اس ملک کے لئے قہر و عذاب کا باعث ہوگا اور ان کہناتھا کہ ہم حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ممتاز قادری کو فور١ رہا کیا جائے۔اس موقع پر ضلع وسطی کے عہدیدار اور تمام کاکنان نے بھر پور شرکت کی۔