ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں دھماکے میں 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے بابرمیلہ میں واقع ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے، گھر کے جس کمرے میں دھماکا ہوا ہے اس میں موجود 5 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بابر میلہ میں ہونے والا دھماکا دہشت گرد کارروائی ہے، بارودی مواد کمریکی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ڈی پی اوکا مزید کہنا تھا کہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر کریم خان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔