ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں گزشتہ روز دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 6 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بابر میلہ میں اور کزئی ہیڈ کوارٹر کے قریب کوڑے کے ڈھیر میں بچوں کو کھلونا بم ملا، اس سے کھیلنے کے دوران کھلونا بم پھٹ گیا، جس کے نیتجے میں آفریدی نامی شخص کے چار بیٹے اور ایک نواسہ اور ایک نواسی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے میں جاں بحق 6 بچوں کی نماز جنازہ بابر میلہ میں ادا کی گئی۔ واقعہ کیخلاف لواحقین مین جی ٹی روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں، انکا مطالبہ ہے کہ کھلونا بم رکھنے والے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے۔