ہنگو : گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو کے علاقے دوآبہ میں گاڑی کے قریب خودکش حملہ میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دوآبہ میں ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو گاڑی کے قریب اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متدد زخمی ہو گئے۔ خودکش حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ امدادی ٹمیوں نے حملے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اہسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔