ہنگو: چیک پوسٹ پر حملہ، 5 شدت پسند ہلاک، 4 اہلکار زخمی

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک جبکہ 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ پشاور کے علاقے متنی میں بھی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے شدت پسند فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہو گئے۔

ہنگو میں سیکورٹی فورسز کی سپن ٹل چیک پوسٹ پررات گئے شدت پسندوں نے چاروں اطراف سے حملہ کر دیا۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کئی گھنٹے جاری رہا۔ کمانڈنٹ ایف سی کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں 4 ایف سی اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی سے 5 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ شدت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرنے والے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے بعد شدت پسند فرار ہو گئے۔ مقابلے کے دوران مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔