ہنگو: چہلم کی مجالس کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف

Hangu

Hangu

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں چہلم امام حسین کی مجالس کونشانہ بنانے کے بڑے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہنگو میں ذیاڑ ڈونگا کے پہاڑوں میں 20 سے 25 شدت پسندوں کا گروپ دیکھا گیا ہے جو بھاری ہتھیاروں اور بارود سے مکمل طور پرلیس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ چہلم امام حسین کے جلوسوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ کہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے سخت ترین سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کور ہیڈ کوارٹر، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہان کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔