ہنگو: کوئلے کی کان بیٹھنے سے متعدد مزدور دب گئے، 3 جاں بحق

Hangu

Hangu

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے کوریز میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے متعدد مزدور دب گئے، اطلاع ملنے پر پاک فوج اور ایف سی کے سو جوان موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو ٹیم کے پاس بھاری مشینری اور طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اب تک کے آپریشن کے دوران ستائیس مزدوروں کو ملبے کے نیچے سے بحفاظت نکالا جا چکا ہے تاہم تین مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ملبے کے نیچے دبے مزید چھ سے سات مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ادھر ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدور کے لواحقین کیلئے پچاس ہزار روپے امداد کا علان کیا ہے۔