ہنگو (اصل میڈیا ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہنگو کے علاقے تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کوہاٹ نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 4 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے شبے میں سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔