ہنگو (جیوڈیسک) کے علاقے سپین ٹل میں ایف سی قلعہ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے رات گئے سپین ٹل میں واقع ایف سی قلعہ کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ شدت پسند کو ہلاک کردیا ہے جبکہ حملہ آواروں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ حملہ آوروں کا کتنا نقصان ہوا۔
دوسری جانب قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر شدت پسندوں حملوں میں پانچ سیکورٹی اہلکار شہید اور بیالیس زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں اٹھارہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
میرانشاہ کے علاقے ٹل ایف آر علاقہ بلان خیل چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے ہلہ بول دیا۔ حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور بائیس زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اٹھارہ شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مارے گئے شرپسندوں کی لاشیں ٹل منتقل کر دی گئی ہیں۔