ہنگو (جیوڈیسک) گزشتہ روزفائرنگ سے دہشت گردی کا شکار بننے ایم پی اے فرید خان کی نماز جنازہ ہنگو کے علاقے درویزئی پلوسہ میں ادا کر دی گئی ، جس کے بعد مقامی قبرستان میں ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔42 سالہ فرید خان کو مسلح افراد نے گزشتہ روز اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنای اجب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے اپنے بھائی کے ہمراہ محلہ سانگھے سے گزر رہے تھے۔
واقعے میں ان کا ڈرائیور ایاز خان اور بھائی شاہ نواز کو بھی گولیاں لگیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں دوران ان کا ڈرائیور ایاز خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔