ہنگو : فائرنگ سے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا شیرعالم فاروقی جاں بحق

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں دوآبہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی ف کے مقامی رہنما مولانا شیر عالم فاروقی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جے یو آئی ف کے مقامی رہنما مولانا شیر عالم فاروقی علاقہ توراغنڈی میں اپنے حجرے کے سامنے کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر چ آپریشن شروع کر دیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے۔