ہنگو(جیوڈیسک)ہنگو میں وسطی کرم میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 20 شدت ہلاک جبکہ چار سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔وسطی کرم کے علاقے میں دہشتگردوں کا فورسز پر حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید، 12 زخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں20 شدت پسند ہلاک اور 4 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے باڑا چمکنی میں دہشتگردوں نے فورسز پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
جس کے نتیجے میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھر سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے 2 افسر بھی شہید ہوئے ہیں تاہم آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔