ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو کے علاقہ محمد خواجہ میں قبروں کو کھود کر مردے نکالنے والا شخص کو گرفتار کر لیا گیا،، ملزم نے قبریں کھود کر الزام اپنے مخالین پر لگایا تھا۔
پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقہ محمد خواجہ میں قبروں کو کھود کر مردے نکالنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے ایک ہفتے قبل محمد خواجہ کے قبرستان میں 4 قبریں کھو دی تھیں اور مردوں کی ہڈیوں کو باہر نکال کر پھینک دیا تھا،اور واقعہ کا الزام اپنے مخالفین عبدالرشید اور وزیر ہر عائد کر دیا، پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے آج ملزم عبد الرشید کو رنگے ہاتھوں ایک قبر کھودتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔