ہنگو: گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی اور بچی جھلس کر جاں بحق

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کاہی کے علاقے میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث علی الصبح آگ لگ گئی، جس سے گھر کا سربراہ خان وزیر، اسکی بیوی اور 6 سال کی بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ اہل علاقہ نے آگ بجھاکر لاشوں کو نکالا۔