ہنگو(جیوڈیسک)ہنگو کے مین بازار میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔بارودی مواد جانی چوک میں سبزی کی ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے بعد ہنگو بازار مکمل طور پر بند ہو گیا۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں دو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، وال چاکنگ اور لاڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔