ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو کے نواحی علاقے بگٹو میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ملزموں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق بگٹو میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس دوران دہشتگرد پکڑے گئے۔ چاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزموں کے قبضے سے راکٹ لانچر کے گولے، ایک آر پی جی، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔