ہنگو میں مسافر کوچ پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Hangu

Hangu

پشاور (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ ہنگو میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ دو آبہ سے ہنگو آرہی تھی کہ دو آبہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں ناصر نامی شخص ہلاک جبکہ لکی مروت کے علاقے نورنگ کا رہائشی دوسرا مسافر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔