ہنگو : پولیس کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار

Arrest

Arrest

ہنگو (جیوڈیسک) ضلع ہنگو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپا مارا ۔کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے آرمی کی وردیاں اور ریموٹ کنٹرول بم سمیت بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی ضلع ہنگو کے علاقے بگاٹو میں کی گئی۔ خفیہ اطلاع تھی کہ مکان میں دہشتگرد موجود ہیں۔ دوران کارروائی مکان سے 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔ برآمد ہونیوالے اسلحے میں 8 دستی بم، 4 کلاشنکوف، 2 ریموٹ کنٹرول بم، 8ڈیٹونیٹرز، 1وِک، 2بیٹریاں اور سیکڑوں کارتوس بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے آرمی کی 4 وردیاں بھی ملی ہیں۔ دہشتگردوں کو پوچھ گچھ کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔