ہنگو: پولیس کارروائی، ٹارگٹ کلر2 ساتھیوں سمیت گرفتار

Hangu

Hangu

ہنگو(جیوڈیسک) ہنگو میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر اور دہشت گرد اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او ہنگو سجاد خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پربہادر بانڈہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر ٹارگٹ کلر اور دہشت گرد عابد عرف چارجر اورکو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول برآمد ہواہے۔ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد عابد عرف چارجر ہنگو میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر اور متعدد افراد کے قتل میں مطلوب تھا۔جسے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا۔