ہنگو: سرکاری اسکول پرخودکش حملہ، طالب علم جاں بحق

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں سرکاری اسکول پر خودکش حملہ، ایک طالب علم جاں بحق۔ کالعدم لشکر جھنگوی نے خودکش حملے کی ذمہ دار قبول کرلی۔

حملہ آور نے ہنگو میں سرکاری اسکول کے گیٹ کے سامنے خودکش دھماکا کیا، جس سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ ابراہیم زئی میں گورنمٹ بوائز اسکول پر کیا گیا۔

خودکش حملہ آوار مسافر کوچ سے وہاں پہنچا اور اسکول کے سامنے خود کو اڑا لیا۔ واقعہ میں اسکول کے باہر کھڑا نویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر، جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی ہے۔ دوسری جانب کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان علی سفیان نے نامعلوم مقام سے فون کر کے ہنگو اسکول پر خودکش حملہ کی ذمہ دار قبول کرلی ہے۔