ہنگو: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، شدت پسند کمانڈر اور خودکش حملہ آور ہلاک

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) کرم ایجنسی دوہانبہ میں سیکورٹی فورسز کے درمیان مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق ایک دہشت گرد شاریب خیبرایجنسی دوہانبہ کا امیر تھا چوبیس گھنٹے خود کش جیکٹ پہنے رہتا تھا۔

دوسرے دہشت گرد کا نام ریاض تھا جس نے سیکورٹی فورس سے لڑائی کے دوران اپنے آپ کو خود کش دھماکہ سے اڑا دیا۔

شاریب اور ریاض اہم شخصیات اور سیکورٹی فورس پر حملے میں ملوث تھے۔ مارے جانے والا دہشت گرد ریاض نہایت تربیت یافتہ تھا۔