ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کے تودے میں دبنے والے مزید 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ہلاک ہونیوالے مزدوروں کی تعداد 4 ہوگئی۔ گزشتہ روز ہنگو کے علاقے تواغ سرائے میں کنویں میں کام کرنے کے دوران 6 مزدوروں پر اچانک مٹی کا تودہ گر گیا تھا۔
تودے میں دب کر دو مزدور ہلاک اور دو کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا۔ دیگر دو مزدوروں کی لاشیں آج صبح نکال لی گئیں جس کے بعد واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔