ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں پی کے 42 پر ضمنی انتخاب کیلئے بنائے گئے خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ہنگو کے علاقے محلہ سانگڑہ میں بنائے گئے خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا، دھماکا خیز مواد پولنگ اسٹیشن کے گیٹ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسلح افراد نے علاقے میں فائرنگ بھی کی، دہشت گرد کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قریبی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد پولیس اور فوجی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی کیا۔