ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ٹیچنگ ہسپتال میں ڈیرہ غازیخان میں ڈائلسز کے مریضوں کی مشکلات کے پیش نظررفاعی ادارہ کی جانب سے اہم قدم نئی ڈائلسز مشین سمیت دیگر سازوں سامان کا عطیہ مشین انسٹال گردے کے متاثرہ مریضوں جن کے ڈائلسز ہونے ہیں کو سہولیات کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ تفصیل کے مطابق رفاعی ادارہ موسیٰ خان فائونڈیشن اور سن کراپ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائلسز مشین کے حوالے سے درپیش مشکلات کے پیش نظرہسپتال میں ڈائلسز مشین ، وہیل چیئر زاور سٹریچر ز اور دیگر سامان کا عطیہ کا اعلان کچھ عرصہ پہلے کیا تھا مشین سمیت تمام سامان ہسپتال انتظامیہ کو فراہم کردیا گیاہے۔
ڈائلسز مشین کی نسٹالیشن بھی ہوچکی ہے جس کا افتتاح گذشہ روز ڈی سی ڈیرہ غازیخان اور حنیف خان پتافی نے کیا ہے۔مشین کی انسٹالیشن کے بعد اب روز انہ پانچ اضافی مریضوں کے ڈائلسز ہونا ممکن ہوگیا ہے ْواضح رہے کہ موسی ٰ خان فاونڈیشن اور سن کراپ کے زیر اہتمام پہلے ہی مذکورہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو روزانہ تینوں ٹائم کھانہ بھی فراہم کیا رہاہے ۔ اب ڈائلسز سنٹر کی اپ گریڈیشن کے بعد ان ہسپتال میں دی جانے والی خدمات کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی سی او، ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمان کے علاوعہ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر موسی کلیم بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ موسیٰ خان فائونڈیشن کی ہسپتال کے لیے خدمات یقینا ناقابل فراموش ہیںانہوں نے کہا کہ موسیٰ خان فائونڈیشن کے زیر اہتمام عرصہ دو سال سے سن کراپ پراجیکٹ کے ذریعے مریضوں اور ان ورثا کو تین وقت کا کھانا فراہم کئے جانے کے ساتھ زچہ بچہ سنٹر ( گائنی وارڈ ) کے سامنے مریضائوں کے عزیز و اقارب کے لیے آرام گاہ کا قیام بھین عمل میں لایا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو حنیف خان پتافی نے کہا قرآن میں آیا ہے کہ کہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اللہ کے فضل و کرم سے انہیں یہ نیک کام کرنے کا موقع ملاہے جسے وہ پور ی دلچسپی سے سر انجا م دیں گے انہوں نے کہا کہ موسیٰ خان فائوڈیشن اور سن کراپ کے ذریعے عرصہ دو سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہیں مریضوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے دو وہیل چیئر اور اور سٹریچر ایمرجنسی اور دو وہیل چیئرز اور سٹریچر میڈیکل وارڈ میں دی گئی ہیں اسکے علاوہ ایمرجنسی وارڈ میں ایک فیسیلیٹ کائونٹر قائم کیا گیا۔
جہاں پر موسیٰ خان فائونڈیشن کے دو افراد 24گھنٹے وہیل چیئرز اور سٹریچر کے ذریعے مریضوں کی شفٹنگ کی خدمات سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ گردوں کے مرض کی زیادتی اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ڈائلسز مشین کا عطیہ دیا گیا ہے کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کے ڈائلسز کیے جا سکیں انشاء اللہ آئندہ بھی جتنا ممکن ہوسکا ہسپتال اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔