لاہور (جیوڈیسک) سینیر وکیل حنیف کھٹانہ کو پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل مصطفیٰ رمدے کی جگہ مستقل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔
محکمہ قانون پنجاب نے حنیف کھٹانہ کو ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، حنیف کھٹانہ کو حکومت کی بنائی گئی چھ رکنی سلیکشن کمیٹی نے منتخب کیا۔
کمیٹی میں محکمہ قانون، پراسیکیوشن، داخلہ اور سروسز کے سیکریٹریز شامل تھے۔
حنیف کٹھانہ اس سے پہلے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔