ویلنگٹن (جیوڈیسک) ویلنگٹن این جی ٹی کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اس کہاوت کا عملی مظاہرہ نیوزی لینڈ میں اس وقت دیکھا گیا جب ایک نوجوان عمارت کی پندرہویں منزل سے گرنے کے باوجود بھی معجزانہ طور پربچ گیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 20 سالہ ٹام اپنے اپارٹمنٹ کی چودھویں منزل پر فلیٹ کی چابی اندرہی بھول آیا۔
جب اس نے پندرہویں منزل سے اپنے پڑوسی کے فلیٹ کی بالکونی سے اپنے فلیٹ میں اترنے کی کوشش کی تو وہ نیچے گر گیا۔ اس حادثے کے رونما ہونے کے فورا بعد ٹام کو زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ٹام نہایت خوش قسمت انسان ہے کیونکہ اتنی بلندی سے گِرنے کے باوجود ٹام کا زندہ بچ جانا حیرت انگیز بات ہے۔