ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ اور دیپکا ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

Shah Rukh and Deepika

Shah Rukh and Deepika

چنائی ایکسپریس کے بعد ہیپی نیو ایئر میں بھی شاہ رخ کے مقابل دیپکا پڈکون ہی ہیروئن ہوں گی۔ ہیپی نیو ایئر دیپکا اور شاہ رخ کی تیسری مشترکہ فلم ہو گی۔ فلم میں شاہ رخ خان نفسیاتی مریض کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اس سے پہلے ہیپی نیو ایئرکی ہیروئن کے طور پر کترینہ کیف کو سائن کیا گیا تھا لیکن کترینہ نے نجی مصروفیات کے باعث فلم میں کام سے معذرت کر لی۔ ہیپی نیو ایئر کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ فلم آئندہ سال اگست میں ریلیز ہو گی۔