چکوال(خصوصی رپورٹ) اسلام آباد پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں کل چکوال ڈے منایا گیاجس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ،راجہ طارق کالس اور علی ناصر بھٹی کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جلسے کے دوران حق نواز شہید کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور تمام کارکنوں نے اس ازم کا اعادہ کیاکہ ہم اپنے ساتھی حق نواز شہید کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانیں دیں گے اور خان صاحب کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر خان صاحب نے حق نواز کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتح خوانی کی اور بیش قیمت قربانی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور موقع پر موجود حق نواز کے بھائی کے ساتھ بھرپور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور چکوال ڈے میں شرکت کرنے والے تمام کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جو اس کڑے وقت میں پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں ۔حق نواز کی شہادت نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ خان صاحب کے پیغام کی بدولت آمرانہ سوچ اور ظلم کا نظام عوام کو اپنا حق لینے سے محروم نہیں رکھ سکتے۔
اور اب وہ وقت دور نہیں کہ جب خان صاحب کی قیادت میں پاکستان کی عوام اپنا سیاسی ،اخلاقی اور قانونی حق حاصل کرے گی۔اس موقع پر چکوال کے تمام کارکنوں نے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکی حمایت کا بھرپور اظہار کیااور راجہ یاسر سرفراز کی ہر کال پر لبیک کرنے کا اعادہ کیا۔