حقانی نیٹ ورک افغانستان کے انتخابات میں دہشت گرد کارروائیاں کر سکتا ہے: امریکی کمانڈر

 U.S. Commander

U.S. Commander

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفوز نے کہا ہے کہ اتحادی اور افغان افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کارروائیوں کی تیاری کر رہی ہیں۔

افغانستان میں تعینات جنرل جوزف ڈنفورڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا حقانی نیٹ ورک گزشتہ چند ماہ میں زیادہ سرگرم ہو چکا ہے لہذا نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں بھی تیز کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی جانب سے افغانستان کے صدارتی انتخابات میں دہشت گرد کارروائیوں کا خطرہ ہے۔ اس گروہ کی نقل وحرکت اور مالی سپورٹ کو روکنا ہے۔