حقانی نیٹ ورک رہنماؤں کی معلومات دینے پر 3 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

U.S. Department State

U.S. Department State

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامی رقم بڑھا کر 3 کروڑ ڈالر کر دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سمیت 5 اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے نئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج حقانی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام کی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کر دی گئی۔

جب کہ عزیز حقانی، خالد رحمان حقانی، یحییٰ حقانی اور عبدالرؤف ذاکر کے بارے معلومات دینے پر 50، 50 لاکھ ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک القاعدہ اور افغان طالبان سے منسلک ہے اور افغانستان میں امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز کو ہدف بنا رہی ہے۔