اسلام آباد (جیوڈیسک) حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کے بیٹے ناصرالدین حقانی کو قتل کر دیا گیا
جلال الدین حقانی کے بیٹے اور سراج الدین حقانی کے بھائی ناصر الدین حقانی اسلام آباد میں گاڑی میں کہیں جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ناصر الدین حقانی ذبیح اللہ مجاہد کے نام سے طالبان ترجمان بھی تھے اور اکثر ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ذبیح اللہ مجاہد کے نام سے بیانات جاری کرتے تھے۔
ناصر الدین حقانی شمالی اور مشرقی افغانستان میں طالبان کے معاملات پر نظر رکھتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ناصر الدین حقانی کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے میر انشاہ میں ادا کی جائے گی۔