حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ خالد جٹ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ حکومت پاکستان کا سعودی عرب کے چپے چپے کا دفاع کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔

ایٹمی قوت رکھنے والے پاکستان کی فوج اور تمام تر وسائل حرمین کے تحفظ کے لئے ہونا چاہئیں اور دشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی عالم اسلام کا حصہ بننا چاہئے اور صہیونی سازشوں کا شکار ہونے کی بجائے حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے دوسرے مسلم ملکوں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

چوہدری خالد جٹ نے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی یا علاقائی نہیں ہے بلکہ یہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے اور اپنے ایمان کا دفاع کرنے کے لئے ہمیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

تمام مسلم ممالک کے سربراہان او آئی سی کا اجلاس طلب کریں اور متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کر کے یکجہتی کا ثبوت دیں۔