ہڑپہ : پیر زہریلا حلوہ کھلا کر مرید کے گھر سے زیور اور لاکھوں نقد لے کر فرار

Harappa

Harappa

ہڑپہ (جیوڈیسک) ہڑپہ کے نواح کچا پکا نور شاہ روڈ پر ماہیوال نامی شخص کے گھر آیا پیر کام دکھا گیا۔

گزشتہ رات پیر نے اپنی کرامت دکھائی اور اہل خانہ کو ایساحلوہ کھلایا جسے کھانے کے بعد مرید کے اہل خانہ میں سے 7 افراد بیہوش ہو گئے۔ پیر وہاں سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لے کر رفو چکر ہو گیا، پیر کی پھونک تو کام نہ آئی لیکن حلوے نے کمال کام دکھا دیا۔

پیر کا حلوہ کھانے والے سات افراد کی حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122 نے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں متاثرہ افراد کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے تاہم متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔